• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے قطر کے ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہو ا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو جمعرات کی شام قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کی ٹیلیفونک کال موصول ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔قطر کے وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید