• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں لا رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں لارہے ہیں۔ حکومت سندھ خواتین کے لئے مزید 1,000 پنک ای وی اسکوٹیز خریدے گی، صوبے میں ماس ٹرانزٹ نظام کو مزید وسعت دینے کے لئے انٹر سٹی پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پور نئے روٹس آئندہ ہفتے شروع کئے جائیں گے اور بہت جلد لاڑکانہ، دادو،سیہون، حیدرآباد، سانگھڑ سمیت مختلف اضلاع میں انٹر سٹی بس سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو یہاں اپنے دفتر میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سلیم اللہ اوڈھو سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس، پنک ای وی اسکوٹیز کی تقسیم، ای وی ٹیکسی سروس اور ماس ٹرانزٹ کے جاری و مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید