• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو، دہشتگردوں نے مارٹر گولے فائر کردیئے، 6 افراد شہید، 18 زخمی

ہنگو ( نمائندہ جنگ ) ہنگو سے تقریباً 30 کلو میٹر دور علاقے دروڑی میں دہشت گردوں کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے جانے کے نتیجے میں بچوں سمیت 6افراد شہید جبکہ 18افراد زخمی ہوگئے۔ عوام نے سڑک بند کردی، دروڑی کے مقام پر دن کے وقت دہشت گردوں نے آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے مارٹر گولے داغے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے اور کئی زخمی ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید