• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر عالمی سیاست کا مرکز بن گیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو امریکی پرپوزل پر ایران کے جواب کا انتظار ہے، مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر عالمی سیاست کا مرکز بن گیا ہے، اپنے تجزیہ میں ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر عالمی سیاست کا مرکز بن گیا ہے،جہاں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے کے امن کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات، ایران کے ممکنہ ردِعمل، خلیجی ممالک کے مؤقف اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے۔ میزبان نے اسی تناظر میں پروگرام میں اہم انکشافات اور تجزیے پیش کئے ۔پروگرام میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے میں کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو امریکا کی جانب سے پیش کئے گئے مجوزہ معاہدے پر ایران کے جواب کا انتظار ہے۔
اہم خبریں سے مزید