اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سینٹ نے معرکہ حق کے حوالے سے قرار داد کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری ، سلامتی اور قومی کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان، سیکورٹی اداروں اور پوری پاکستانی قوم کی بے مثال قربانیوں ، جرات اور عزم کو خراج تحسین پیشن کیا گیا ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے قرارداد کی منظوری پر اسے متفقہ منظوری قرار دیا تو اپوزیشن لیڈر کی طرف سے کہا گیا کہ کیسے متفقہ ہوئی جس پر سنیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ آپ اپنی قرارداد لے آئیں ،جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے معرکہ حق کے حوالے سے قرارداد ایوان میں پیش کی،اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ہمیں اس قرارداد پر کوئی اعتراض نہیں ہے، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ قرارداد میں کوئی سیاسی بات نہیں ہونی چاہیے جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ یہ قرارداد افواج پاکستان کو خراج تحسین کی قرارداد ہے اس میں سیاسی بات نہیں۔