• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا معاون خصوصی صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کو مشیر بنا نیکا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے معاون خصو صی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کو مشیر بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر بننے کے بعد ان کا مرتبہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوجا ئیگا۔ معاون خصوصی کامرتبہ وزیر مملکت کے مساوہی ہوتا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہارون اختر خان کو مشیر مقرر کرنے کیلئے باضابطہ سمری وزیر اعظم کو بھجو ائی جا ئے۔

اہم خبریں سے مزید