• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی اپیلوں کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت ملتوی کرنے سے متعلق بیرسٹر سلمان صفدر کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے اپیلوں پر دلائل کیلئے حتمی موقع دے دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے التواء کی درخواست منظور کر رہے ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آخری موقع دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید