• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوستان دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے ثابت قدم ہے، مودی

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پہلگام حملے کی برسی کے موقع پر ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کا ملک دہشتگرد کیخلاف ثابت قدم ہے ،  مودی نے  حملے میں ہلاک ہونے والے 26  افراد کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، بھارتی  ایئر مارشل اودھیش کمار بھارتی نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں   فورسز نے زمین پر یا فضا میں 13 طیارے تباہ کیے، جن میں 300 کلومیٹر سے زائد کے ریکارڈ فاصلے پر موجود ایک اہم فضائی ہدف  بھی شامل ہے۔ بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ جے پور میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ جنرل گھئی، جنہوں نے ʼآپریشن سندورʼ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر خدمات انجام دیں، نے کہا کہ یہ "اختتام نہیں، بلکہ محض آغاز تھا"۔   قبل ازیں  بھارتی وزیر اعظم نے  کہا کہ بھارت کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے آگے کبھی نہیں جھکے گا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید