• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ میں ایران کیخلاف قرارداد چین اور روس کی جانب سے ویٹو کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکانے جمعرات کو ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی حمایت کریں جس میں ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے کا عمل روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ چین اور روس کی جانب سے اسے ویٹو کیے جانے کا امکان ہے۔ چین کی جانب سے ویٹو کی صورت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئند ہ ہفتے چین کے دورے سے قبل صورتحال ناگوار ہو سکتی ہے، جہاں ایران جنگ ایجنڈے میں سرِ فہرست رہنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل امریکاکی حمایت یافتہ ایک قرارداد، جو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو جائز قرار دینے کی راہ ہموار کرتی دکھائی دیتی تھی، گزشتہ ماہ اس وقت ناکام ہو گئی تھی جب 15 رکنی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے اپنے ویٹو کا حق استعمال کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید