• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آرٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کے کنٹریکٹر کا دفتر سیل کرنا غیر قانونی اقدام قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے نے بی آرٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کے کنٹریکٹر کے دفتر کو سیل کرنا غیر قانونی اقدام قرار دیدیا۔ جسٹس محمد سلیم جیسر کی سربراہی میں آئینی بینچ نے جاری تحریری حکم نامے میں کنٹریکٹر کی مشینری سیل کرنے کی کارروائی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے بی آر ٹی کو اکتوبر 2027 کی مدت کے اندر فعال کردیا جائے گا۔ تاہم اگر ٹرانس کراچی معاہدے کی شق 17، 18 اور 19 کے تحت انہیں مشینری درکار ہے تو معاہدے کے مطابق مشینری اپنے پاس رکھ سکتی ہے لیکن اس کے لئے اسے ڈسپیوٹڈ ریزولوشن بورڈ سے رجوع کرسکتی ہے اور ڈسپیوٹڈ ریزولوشن بورڈ 30 دن میں فیصلہ نہ کرے تو مشینری واپس کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ بی آر ٹی ریڈ لائن معاہدے کا تنازعہ ثالثی اور ڈسپیوٹڈ بورڈ کے ذریعے حل ہوگا۔ عدالت نے حکومتِ سندھ کو یونیورسٹی روڈ 2 ماہ میں مکمل بحال کرنے کی ہدایت کردی۔
اہم خبریں سے مزید