• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کاجے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ،شیخ ادریس کی شہادت پر اظہار افسوس ،شہید کی بلنددرجات کے لئے دعاء مغفرت کی اورمولانا فضل الرحمان کو شیخ ادریس کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سنیٹر مشتاق احمد خان شیخ ادریس کی شہادت پر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کیلئے گئے۔چارسدہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی مولانا ادریس کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر بھی گئے ،علاقہ ترنگزئی چارسدہ میں مولانا شیخ محمد ادریس شہید کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل خان آفریدی نے مولانا شیخ ادریس کی دینی خدمات کو شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ مولانا ادریس کی شہادت پوری امت کے لیے سانحہ ہے، ان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔قوم سےوعدہ کرتا ہوں کہ مولانا شیخ محمد ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کر کےکیفر کردار تک پہنچاؤں گا، عزت اور ذلت اللہ کےہاتھ میں ہے ۔

اہم خبریں سے مزید