• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک اور خیبر میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 21 دہشت گرد ہلاک

پشاور( جنگ نیوز) پشاور( جنگ نیوز)کرک اور خیبر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،21 دہشتگرد ہلاک، سینٹرل پولیس آفس کے مطابق کارروائیوں کےدوران 9 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ مدرسہ حقانیہ دھماکا اور مولانا فضل الرحمان پرخودکش حملےکی منصوبہ بندی کے کیسز میں پیش رفت ہوئی ہے ،تحقیقات کےدوران دہشتگردی کے فنانسنگ نیٹ ورک، مالی ذرائع، ٹھکانے اور ٹارگٹ سلیکشن پیٹرن بےنقاب ہوئے جب کہ کرپٹوکرنسی کے ذریعے دہشتگردوں کی فنڈنگ کے شواہد ملےہیں۔
اہم خبریں سے مزید