• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی 4 جائیدادیں منجمد

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے احتساب عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ سے منسلک چار اہم جائیدادیں منجمد کر دیں۔ 7مئی 2026کو کی جانے والی یہ کارروائی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کی گئی ہے۔ ذرائع نے کہاکہ تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ اثاثے جرائم کے ذریعے حاصل کی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کر کے خریدے گئے تھے۔ نیب نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع بحریہ آئیکون ٹاور کو منجمد کر دیا جہاں تحقیقات کے مطابق اس کی تعمیر میں 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی اور یہ پراپرٹی ایک فرضی کمپنی ʼگلیکسی کنسٹرکشنʼ کے نام پر رکھی گئی تھی۔ اسی طرح کراچی کے طارق روڈ پر واقع بحریہ ٹاؤن ٹاور کو بھی منجمد کیا گیا کیونکہ یہ ثابت ہوا کہ یہ منصوبہ بحریہ ٹاؤن کے ایک بے نامی فرنٹ مین کے نام پر رجسٹرڈ تھا۔
اہم خبریں سے مزید