کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو 40 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی، جس کے بعد شہر میں پانی کی ترسیل کا نظام معمول پر آ گیا ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو یومیہ 650 ملین گیلن پانی حسبِ معمول فراہم کیا جا رہا ہے، واضح رہے دو ہفتے قبل دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر واٹر کارپوریشن کی تین لائنیں ایک ساتھ پھٹ گئی تھیں اور کراچی کو پانی کی سپلائی آدھی رہ گئی تھی ،دولائنیں واٹر کارپوریشن پہلے مرمت کر چکا ہے آخری لائن سے بھی سپلائی بحال کی جا چکی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ دھابیجی اور شہر کے دیگر تمام پمپنگ اسٹیشنز سے بھی بلا تعطل پانی کی ترسیل جاری ہے اور سپلائی سسٹم مکمل طور پر فعال ہے۔