کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کراچی پریس کلب کے باہرسہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے) کے ملازمین کے احتجاجی کیمپ پہنچ گئے، ملازمین سے ملاقات میں اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ایس ڈی اے کے ملازمین کو دیگر سرکاری اداروں میں ایڈجسٹ کرنے کے مختلف آپشنز پر بھی غور کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملازمین کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں تمام جائز اور دیرینہ مطالبات مرحلہ وار پورے کیے جا رہے ہیں۔