کراچی (نیوز ڈیسک)ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت مند ہیں۔ ڈاکٹروں نےپانچ بچوں کی قدرتی پیدائش کو انتہائی غیر معمولی واقعہ قرار دیا۔ بی بی سی کے مطابق ایتھوپیا کے ہارری ریجن میں ایک خاتون نے 12 سال کی طویل انتظار کے بعد بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے جسے ڈاکٹروں نے انتہائی نایاب اور قدرتی واقعہ قرار دیا ہے۔