لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت اور ملائیشیا کی فوجوں کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ہریماؤ شکتی کے چھٹے ایڈیشن کا ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں آغاز ہوگیا ہے۔ یہ مشق 30نومبر تک جاری رہے گی جس میںدونوں ممالک کے مجموعی طور پر 120فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔