• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل مافیا نے عالمی معیشت کو ناجائز منافع خوری سے تباہ کر دیا، لیاقت بلوچ

لاہور( نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ خاتمے پر بےیقینی کے منڈلاتے سائے میں عالمی تیل مافیا نے عالمی معیشت کو ناجائز منافع خوری سے تباہ کیا ہے۔ امریکہ ایران جنگ میں سب سے بڑا فائدہ تیل مافیا کمپنیوں کو ہوا؛ عام آدمی، محنت کشن تباہ ہوگئے۔ عالمی استعماری اور انسانوں کا استحصال کرکے فوائد حاصل کرنے والا نظام پوری دُنیا کے غریبوں اور متوسط طبقہ کے لئے تباہ کُن ہوگیا ہے۔ حکومتِ پاکستان کے توانائی بحران پر قابو پانے میں جزوی کامیابی ہوئی لیکن عملاً بدانتظامی، حواس باختگی، افراتفری میں اُٹھائے گئے اقدامات نے قومی معیشت اور عامی آدمی کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
لاہور سے مزید