لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے جناح کیمپس کالا شاہ کاکو میں جمعہ کے روز معرکۂ حق کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے کی۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ، افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز مینجمنٹ بلاک کے سامنے پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد وائس چانسلر کی قیادت میں واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کے شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے اور افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔