• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈ کرنیوالے ٹولے سے ہماری جان کو خطرہ ہے، دختر سیٹھ غلام غوث

پشاور ( لیڈی رپورٹر) پشاور کی معروف شخصیت ملک سیٹھ غلام غوث کی ضعیف العمر صاحبزادی شیرین تاج بی بی نے پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قریبی رشتہ دار جنہیں ہم نے چند مرلے زمین رہنے کے لیے دی تھی اور پھر وہ وقت فوقتا اس پر قابض ہوئے اور بات یہاں تک پہنچ گئی کہ انہوں نے اب ہم سے شہر کے کئی جائیدادیں قبضہ کر کے فروخت کی لیکن ہم اپنی شرافت کی وجہ سے خاموش رہے شیرین تاج بی بی نے اپنے فرزندگان اسد علی، باسط علی اور ارشد علی کے ہمراہ کہا کہ ملک مقرب ایاز، ملک عبدالرحمن ملک امتیاز ملک مقبول ملک صابر ملک ابرار ملک جمیل ملک عزیز ملک محمد زمان ایک ٹولہ ہے اور انہوں نے ہمارے خلاف کئی جھوٹی ایف ائی ار درج کیں اور پولیس کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرچ منڈی کی جائیداد ان کی وراثتی ہے اور 1995 میں ان کی والدہ صدر و بی بی نے یہ جائیداد جو 105 مرلے بنتی ہے میری یعنی شیرین تاج بی بی اور زیتون بی بی کے نام باقاعدہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کی اس کے تمام ثبوتاٹھاتے ہوئےموجود ہیں۔ شیرین نے کہا کہ ملک مقرب ایاز گروپ مختلف مبینہ طور پر کالے دھندوں میں مصروف ہیں کو ہم نے چند مرلے زمین دی کہ وہ وہاں پر اپنی زندگی ارام سے گزاریں لیکن وہ ہماری جائیدادوں پر قابض ہونا شروع ہو گئے انہوں نے لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں جائیدادیں بھی فروخت کی اور ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا ، عدالتوں کے چکروں میں پھنسایا پولیس کو جعلی عدالتی ارڈر دکھائے انہوں نے کہا کہ ملک مقرب ایاز گروپ سے ہماری زندگیوں کو خطرہ ہے انہو ں نے کہاکہ ہماری سی سی پی پشاور سے درخواست ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کے افراد کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کریں ہم سفید پوش لوگ ہیں اور لڑائی جھگڑوں سے دور بھاگتے ہیں جھوٹے ارڈر دکھانے والوں کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
پشاور سے مزید