• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون خانہ کوبے ہوش کرکے گھرسے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرلی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خاتون خانہ کوبے ہوش کرکے گھرسے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرلی گئی ،تھانہ صدربیرونی کو زوار علی خان نے بتایاکہ گلی نمبر 6ثناء ویلی اڈیالہ روڈ پر میرے گھرمیں ایک عورت داخل ہوئی جس کے ہمراہ 2لڑکے بھی تھے ،اس عورت نے زبردستی میری اہلیہ کے منہ پرکوئی کپڑا لگایاجس سے میری اہلیہ بے ہوش ہوگئی ،ملزمان گھرسے 6تولے وزنی طلائی زیورات اور 3لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید