• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ تبادلے میں ایک زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں رات گئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے ایک ملزم سمیت 3 ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں رات گئے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے اس کے دیگر دوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیا جب کہ ان کاایک ساتھی فرار ہوگیا،ملزموں کے قبضے سے شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید