راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آ باد جواد طارق نے انڈسٹریل ایریا زون کے افسران سے میٹنگ کی ،میٹنگ میں ایس پی انڈسٹریل ایریا زون حسنین وارث ،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پرڈی آئی جی اسلام آ بادمحمد جواد طارق نے تمام افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چالان مجا ز عدالتوں میں بھجوائیں۔