• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایٹم بم رکھنےجیسا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایٹم بم رکھنے جیسا ہے۔

محمد مخبر نے کہا کہ درحقیقت کسی کے ہاتھ میں ایسے فیصلے کی پوزیشن ہونا جو عالمی معیشت پر اثر انداز ہو ، ایک بڑا موقع ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمے دار امریکی لاقانونیت کو ٹھہرا دیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے میں عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمہ دار امریکی لاقانونیت اور فوجی مہم جوئی کو ٹھہرایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید