ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمے دار امریکی لاقانونیت کو ٹھہرا دیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تازہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ترک ہم منصب کو جنگ کی امریکی خلاف ورزیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمہ دار امریکی لاقانونیت اور فوجی مہم جوئی کو ٹھہرایا۔