• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ بلدیاتی انتخابات، ریفارم 1350 سے زائد سیٹیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں لیبر پارٹی کو بھاری نقصان، ریفارم 1350 سے زائد سیٹیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق لیبر پارٹی انگلینڈ میں 868 سیٹوں کے سا تھ دوسرے نمبر ہے، جبکہ ریفارم یوکے نے شمالی انگلینڈ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ہارٹل پول میں ریفارم یوکے نے تمام 12 نشستیں جیت لیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر کی قیادت پر مزید سوال اٹھ گئے ہیں۔

لیبر کے کئی مضبوط گڑھ ریفارم یوکے کے ہاتھوں سے نکل گئے، جوناتھن بریش نے کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

ہیلٹن میں ریفارم یوکے نے 15 نشستیں اپنے نام کرلیں، Wigan میں لیبر کو بیس نشستوں کا نقصان ہوا، جبکہ ریفارم کو 23 نشستیں مل گئیں۔

دوسری جانب اسٹاک پورٹ کونسل پر لبرل ڈیموکریٹس کا کنٹرول قائم ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید