• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستانی ثالثی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے تمام فریقین سے مذاکراتی عمل میں شامل ہونے پر زور دیا۔

انہوں نے مستقل امن اور علاقائی استحکام کے لیے جامع معاہدے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید