ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی دوستانہ تعلقات کو وسعت دینا ہے۔ ظلم کے خلاف جدوجہد ایرانی سرزمین کی تاریخ کا روشن باب ہے۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ استعمار اور استحصال کی پالیسی کی مستقبل کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جس طرح ایران کے لوگوں کی ثقافت میں رواداری کی جڑیں گہری ہیں، اسی طرح اس سرزمین کی تاریخ میں جبر کے خلاف جدوجہد چمکتی ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ یہ شناخت ایران کے نام کی سربلندی تک جاری رہے گی۔ ظلم کے خلاف جدوجہد ایرانی سرزمین کی تاریخ کا روشن باب ہے۔