• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج فارس میں دوبارہ جھڑپوں کا خدشہ ہے، ایرانی خبر ایجنسی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نے ایرانی فوجی ذرائع سے خبر دی ہے کہ خلیج فارس میں جھڑپیں عارضی طور پر رک گئی ہیں، تاہم دوبارہ جھڑپوں کا خدشہ ہے۔

تہران سے ایرانی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے ایرانی ٹینکرز کے خلاف کارروائیوں پر ایرانی بحریہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیا ہے۔

اگر امریکا نے خلیج فارس میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش یا ہراساں کیا تو انہیں فیصلہ کن جواب ملے گا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق خطے میں امریکا کیساتھ دوبارہ جھڑپوں کا خدشہ برقرار ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ رات کی جارحیت کو ناکام بنادیا ہے۔ جارحیت کو پسپا کر دیا۔

تہران میں میڈیا سے گفتگو میں اسماعیل بقائی نے گزشتہ رات کی گئی کارروائی کو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید