پاکستان سے اب تک 207 پروازوں کے ذریعے 52 ہزار 195 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج کوٹے کا 44 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 135 پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 72 پروازیں جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ کر چکی ہیں۔
دوسری جانب پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بھی 12 ہزار 111 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔