• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پاکستان نے گزشتہ 4 سالوں میں حج اخراجات میں اضافہ نہیں ہونے دیا

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)پاکستان حج مشن کے سربراہ اور ڈائریکٹر جنرل حج جدہ عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی  مہنگائی، سعودی عرب  کےبڑھتے  آپریشنل اخراجات اور کرنسی کے دباؤ کے باوجود حکومت پاکستان نے گزشتہ 4 سالوں میں حج اخراجات میں اضافہ نہیں ہونے دیا۔انتظامی اصلاحات، ڈیجیٹل گورننس اور بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے سروسز کے معیار میں 100 فیصد بہتری لائی گئی  اور معیاری حج انتظامات کئے  ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ ایک لاکھ 18 ہزار 925 پاکستانی عازمین کی رہائش کے لیے العزیزیہ، بطحہ قریش، النسیم، ری بخشی، جرول اور نزعہ میں 278 ایسی عمارتیں حاصل کی گئی ہیں جن کی منظوری، معائنہ اور ڈیجیٹل دستاویزات کا عمل مکمل طور پر ʼمسارʼ پورٹل کے ذریعے کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ العزیزیہ میں انڈونیشیا، ملائیشیا، بھارت اور عراق جیسے بڑے ممالک بھی اپنے حجاج کو ٹھہراتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید