اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) پاکستان سے سرکاری حج اسکیم کے تحتپری حج آپریشن کامیابی سے جاری؛35 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ،آپریشن کو منظم بنانے اور حجاج کی خدمت کے لیے اب تک 948خدام الحجاج اور ویلفیئر اسٹاف کو مختلف اسٹیشنز پر تعینات کر دیا گیا ، جو حجاج کو ایئرپورٹس سے لے کر رہائش گاہوں تک سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔کوآرڈنیٹیر فیلیٹیشن اینڈ کوآرڈنیشن ناصر عزیز خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حجاجِ کرام کو بہترین سفری اور رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ وہ مناسکِ حج کی ادائیگی پر بھرپور توجہ دے سکیں ، اب تک پاکستان سے کل 137 پروازیں حج مشن کا حصہ بن چکی ہیں۔ اس وقت 21,063 حجاج مکہ مکرمہ میں اور 14,072 حجاج مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔