• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچل فارم ہاؤس پر 15 مسلح ملزمان کا دھاوا، 5 لاکھ روپے اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سچل کے علاقے میں فارم ہائوس پر 15 سے زائد مسلح ملزمان 5 لاکھ روپے اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔متاثرہ شہری عبدالرحمان کے مطابق ملزمان نے فارم ہاؤس میں موجود افراد کو اغوا بھی کیا اور بعد ازاں انھیں چھوڑتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ملزمان 5 لاکھ روپے نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء بھی کے گئے۔ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید