لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ کوٹ لکھپت میں ڈاکو عنصر سے 3 لاکھ نقدی اور موبائل فون، باغبانپورہ میں عمران سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،گلشن اقبال میں اکرم سے 4لاکھ 35ہزار نقدی اور موبائل فون۔شمالی چھاونی میں بابر سے3لااکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ میں عابد سے 2لاکھ65ہزار اور موبائل فون۔لوہاری میں طاہر سے2لاکھ 45ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔غازی أباد،کوٹ لکھپت اور مانگامنڈی سے گاڑیاں جبکہ برکی، ریس کورس اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔