لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ رواں سال کے دوران 15 لاکھ 65 ہزار سے زائد شہری مختلف پولیس سروسز سے مستفید ہوئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 6 لاکھ 5 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ اسی طرح 3 لاکھ 59 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ ۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 65 ہزار 226 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی جبکہ 950 افراد نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن حاصل کی۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کا کہنا ہے کہ پولیس خدمت مراکز پنجاب پولیس کا پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہیں جہاں شہریوں کو 24 گھنٹے، 7 دن جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ خدمت مراکز، تھانوں اور دیگر پبلک مقامات پر شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستہ رویہ اختیار کیا جائے۔