• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز، 39 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس کےمختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنزمیں 39 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیا، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے ،جن کےدوران881افراد،422گھروں ،35ہوٹلوں،54دکانوں ،326موٹر سائیکلوں اور 116گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 39 مشکوک افراد اور 31موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 130 گرام آئس اور ایک عدد پستول معہ ایمونیشن بھی برآمدکیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید