لاہور(خبرنگار)انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،ورلڈمرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالروف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے معرکہ حق ”فتح مبین“ کے ذریعہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلندکردیا ہے نے ”فتح مبین“ کے پہلے سال کی تکمیل کے موقعہ پر قوم نے جس اتحاد، یکجہتی اور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا ہے وہ پاکستان کے روشن اور مضبوط مستقبل کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے خدانخواستہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا یاپھر کسی نے پاکستان پر جارحیت کی تو مساجد ومدارس ،دینی قوتیں اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں گی انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے،پاکستان واحد قابل فخر ایٹمی اسلامی ملک عالم اسلام کی امید وں کا مرکز ہے۔