• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد و یکجہتی سے ہی دشمن کی تمام سازشیں ناکام بنائی جا سکتی ہیں،مرکزی مسلم لیگ

لاہور(خبرنگار)معرکہ حق،عشرہ تشکر،مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک گیر کانفرنسوں، ریلیوں ،جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا ہے کہ گزشتہ برس نو اور دس مئی کی رات ثابت ہوا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،بھارتی حملوں کے بعد پاکستانی قوم کا بچہ بچہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ نظر آیا، اتحاد و یکجہتی سے ہی دشمن کی تمام سازشیں ناکام بنائی جا سکتی ہیں، بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈمارشل سید عاصم منیر سمیت مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وطن کی دفاع کی خاطر لہو کا آخری قطرہ بھی نچھاور کر دیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں صدر خالد مسعود سندھو ، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری،نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف ،عقیل لغاری و دیگر نے لاہور،راولپنڈی،کوئٹہ،کراچی،حافظ آباد،تیمرگرہ لوئردیر،جامشورو ،جیکب آباد، کوٹری ، خوشاب ، گجرات،فیصل آباد،شہدادپور،ایبٹ آباد،ہری پور ، سیالکوٹ،سرگودھا،رحیم یارخان،گوجرانوالہ،احمد پور شرقیہ،بہاولپور، تلہ گنگ،مظفر گڑھ، مردان ، لودھراں، جوہرآباد ، خانیوال ، پاکپتن ، نوشہرہ ، وہاڑی ،ڈیرہ اسماعیل خان، قصور،لاڑکانہ،مانسہرہ و دیگر شہروں میں بنیان مرصوص کانفرنسوں ، ریلیوں،جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
لاہور سے مزید