• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مارکیٹ سے ڈالر خریدنا بند کرے تو ڈالر 250 روپے تک آ سکتا ہے، فیصل میر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر لاہور فیصل میر نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت 420 روپے فی لٹر تک جا پہنچی ہے جس میں سو روپے سے زائد صرف حکومتی پٹرولیم لیوی ہے۔ اگر حکومت مارکیٹ سے ڈالر خریدنا بند کرے تو ڈالر 250 روپے تک آ سکتا ہے، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راوی ٹاؤن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے دس راستے موجود ہیں، مگر ہر بار غریب کی جیب پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے۔ وزراء کے پروٹوکول، فضول سرکاری اخراجات اور بڑے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لا کر یہ بوجھ کم کیا جا سکتا ہے اسٹیٹ بینک کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ساڑھے تین سال میں 27 ارب ڈالر اوپن مارکیٹ سے خریدے گئے .
لاہور سے مزید