• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرنی کو ڈنڈے مارنے کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شیرنی کو ڈنڈے مارنے کی ویڈیو بناکر وائرل کرنے والے ملزم کو محکمہ وائلڈ لائف نے گرفتار کرلیا،تھانہ سٹی کووائلڈ لائف رینجر کاشف محمود نے بتایاکہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں شخص کو ایک شیرنی کو ڈنڈے لے کر مارتے اور ڈراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، جوکہ پنجاب وائلڈ لائف کے تحت قابل دست اندازی جرم ہے ،ویڈیو میں موجود شخص کی شناخت شروع کی گئی ، ملزم محمد حسنین علی جٹ کوگرفتار کرکے ملزم سے مال مقدمہ آئی فون 7 بطور مال مقدمہ ضبط کرلیاگیا،ملزم نے اپنی ویڈیو دیکھ کر اپنا جرم تسلیم کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید