کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے ادارہ نور حق میں سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال نارتھ کراچی ناگن چورنگی کے متاثرین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں بچوں کے لیے علاج کی سہولت رکھنے والے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے معاملات انتہائی تشویشناک اور تنزلی کا شکار ہے ، جاپان کے ادارہ جائیکا کی مدد سے یہ اسپتال کراچی کے عوام کے لیے ایک تحفہ تھا جس میں ہزاروں بچوں کے علاج کے لیے سہولتیں میسر تھیں لیکن آج اسپتال کے تمام شعبے بند ہیں، صرف محدود او پی ڈی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، اسپتال چلانے والی این جی او پر بھی مختلف الزامات ہیں۔