• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اپنے دورے میں ا یم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے بی آر ٹی منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، انہوں نے پیر کو نمائش سے میونسپل پارک جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر زیر تعمیرگرین لائن بی آر ٹی فیز۔ II منصوبہ پر کام کا معائنہ کیا اور متبادل راستوں کی فراہمی کے انتظامات، یوٹیلیٹی لائنوں کی مرمت و تبدیلی اور ٹریفک دبائو کے مسائل کا جائزہ لیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید