راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اور ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، سکیورٹی اقدامات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے سٹی زون کی کارکردگی، گشت کے نظام، پولیس رسپانس، سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے سے متعلق اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تمام افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے ۔