اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے وفاقی دارالحکومت میں تاجر عامر اعوان کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی پولیس نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر نوید حسین کیانی نے کہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے پانچوں ملزمان کا 14، 14 دن کا ریمانڈ چاہئے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کا مزید 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔