راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا،جیل ذرائع کے مطابق تھانہ فتح جنگ ضلع اٹک کے 295بی کے مقدمہ کا قیدی فرخ شہزادبعمر 47سال پیر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں دم توڑ گیا،اسے طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیاگیاتھا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدمیت و رثاکے حوالے کردی ۔