راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں نامعلوم شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، تھانہ روات کو محمدعدیل ریاض چودھری ڈی ایف سی نے بتایاکہ اطلاع موصول ہوئی کہ ڈھوک چوہان تخت پڑی میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہے جس کی عمر 35سے 40سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے ،اطلاع پر وہاں پہنچا روندہ کوٹلہ گاؤں ویران جگہ پر نامعلوم نعش پڑی ہوئی تھی جس کوسامنے چھاتی اور جسم کے مختلف حصوں پر فائرنگ کے نشان لگنے پائے گئے۔