اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان روابط و بات چیت میں سہولت کاری کی جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے تعمیری ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں فریقوں نے دیرپا جنگ بندی برقرار رکھنے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے معمول کے مطابق تسلسل کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔