• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پائیدار امن کے قیام کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ داخلہ میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری حنیف جالندھری نے کی۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشیٹو عبدالرؤف و دیگر ملاقات میں شریک تھے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے وفد میں مولانا احمد حنیف جالندھری، حافظ اسد عبید، حافظ محمد امجد، حافظ سعد اسد، مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی اور عزیز الرحمن شامل تھے۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ بارے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب پائیدار امن کے قیام کیلئے سنجیدہ اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔ قاری حنیف جالندھری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید