لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیرِ مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرِ صدارت پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کے سولہویں کونسل اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرپرسن صفی اللہ گوندل نے مختلف اہم ایجنڈے پیش کیے۔ اجلاس کے دوران جونیئر پٹرول آفیسر سے پٹرول آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو نئے رینک لگائے گئے جبکہ حکومتِ پنجاب کے ماحول دوست وژن کے مطابق رنگ روڈ پولیس لاہور کے لیے 10 الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں لاہور رنگ روڈ پر 6 جدید سروس ایریاز قائم کرنے کی منظوری دی گئی جہاں پیٹرول پمپ، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن، ہوٹل، ریسٹورنٹس اور مساجد تعمیر کی جائیں گی۔