• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"مریم نواز کا سوہنا پنجاب" پروگرام کے تحت 342 دیہات میں 124 سکیموں پر کام جاری ، ذیشان رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک جائزہ اجلاس کے دوران بتایا گیا ہے کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب" پروگرام کے تحت 342 دیہات میں 124 سکیموں پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) کے سی ای او خُرم پرویز نے مثالی گائوں پروگرام میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مثالی گائوں پروگرام کے پہلے مرحلے میں 485 دیہات کا انتخاب کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید